This is a printer friendly version

Search:

by keyword or phrase:

Go to:

Bible reference:

Translations:

Preferred Translations

  • Preferred Translations can be selected from the preferences tab

All Translations

Extra context verses: 0

john 1:1 (Table III)

Eusebian Number

1.1 3.14 4.1 4.3 4.5
Matt.1.1-16 Luke.3.23-38 John.1.1-5 John.1.9-10 John.1.14
1عیسیٰ مسیح بن داؤد بن ابراہیم کا نسب نامہ: 2ابراہیم اسحاق کا باپ تھا، اسحاق یعقوب کا باپ اور یعقوب یہوداہ اور اُس کے بھائیوں کا باپ۔ 3یہوداہ کے دو بیٹے فارص اور زارح تھے (اُن کی ماں تمر تھی)۔ فارص حصرون کا باپ اور حصرون رام کا باپ تھا۔ 4رام عمی نداب کا باپ، عمی نداب نحسون کا باپ اور نحسون سلمون کا باپ تھا۔ 5سلمون بوعز کا باپ تھا (بوعز کی ماں راحب تھی)۔ بوعز عوبید کا باپ تھا (عوبید کی ماں رُوت تھی)۔ عوبید یسّی کا باپ اور 6یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا۔ داؤد سلیمان کا باپ تھا (سلیمان کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی)۔ 7سلیمان رحبعام کا باپ، رحبعام ابیاہ کا باپ اور ابیاہ آسا کا باپ تھا۔ 8آسا یہوسفط کا باپ، یہوسفط یورام کا باپ اور یورام عُزیّاہ کا باپ تھا۔ 9عُزیّاہ یوتام کا باپ، یوتام آخز کا باپ اور آخز حِزقیاہ کا باپ تھا۔ 10حِزقیاہ منسّی کا باپ، منسّی امون کا باپ اور امون یوسیاہ کا باپ تھا۔ 11یوسیاہ یکونیاہ اور اُس کے بھائیوں کا باپ تھا (یہ بابل کی جلاوطنی کے دوران پیدا ہوئے)۔ 12بابل کی جلاوطنی کے بعد یکونیاہ سیالتی ایل کا باپ اور سیالتی ایل زرُبابل کا باپ تھا۔ 13زرُبابل ابیہود کا باپ، ابی ہود اِلیاقیم کا باپ اور اِلیاقیم عازور کا باپ تھا۔ 14عازور صدوق کا باپ، صدوق اخیم کا باپ اور اخیم اِلیہود کا باپ تھا۔ 15اِلیہود اِلی عزر کا باپ، اِلی عزر متان کا باپ اور متان کا باپ یعقوب تھا۔ 16یعقوب مریم کے شوہر یوسف کا باپ تھا۔ اِس مریم سے عیسیٰ پیدا ہوا، جو مسیح کہلاتا ہے۔ 23عیسیٰ تقریباً تیس سال کا تھا جب اُس نے خدمت شروع کی۔ اُسے یوسف کا بیٹا سمجھا جاتا تھا۔ اُس کا نسب نامہ یہ ہے: یوسف بن عیلی 24بن متات بن لاوی بن ملکی بن ینّا بن یوسف 25بن متتیاہ بن عاموس بن ناحوم بن اسلیاہ بن نوگہ 26بن ماعت بن متتیاہ بن شمعی بن یوسیخ بن یوداہ 27بن یوحناہ بن ریسا بن زرُبابل بن سیالتی ایل بن نیری 28بن ملکی بن ادّی بن قوسام بن اِلمودام بن عیر 29بن یشوع بن اِلی عزر بن یوریم بن متات بن لاوی 30بن شمعون بن یہوداہ بن یوسف بن یونام بن اِلیاقیم 31بن ملیاہ بن مِنّاہ بن متّتاہ بن ناتن بن داؤد 32بن یسّی بن عوبید بن بوعز بن سلمون بن نحسون 33بن عمی نداب بن ادمین بن ارنی بن حصرون بن فارص بن یہوداہ 34بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم بن تارح بن نحور 35بن سروج بن رعو بن فلج بن عبر بن سلح 36بن قینان بن ارفکسد بن سم بن نوح بن لمک 37بن متوسلح بن حنوک بن یارد بن مہلل ایل بن قینان 38بن انوس بن سیت بن آدم۔ آدم کو اللہ نے پیدا کیا تھا۔ 1ابتدا میں کلام تھا۔ کلام اللہ کے ساتھ تھا اور کلام اللہ تھا۔ 2یہی ابتدا میں اللہ کے ساتھ تھا۔ 3سب کچھ کلام کے وسیلے سے پیدا ہوا۔ مخلوقات کی ایک بھی چیز اُس کے بغیر پیدا نہیں ہوئی۔ 4اُس میں زندگی تھی، اور یہ زندگی انسانوں کا نور تھی۔ 5یہ نور تاریکی میں چمکتا ہے، اور تاریکی نے اُس پر قابو نہ پایا۔ 9حقیقی نور جو ہر شخص کو روشن کرتا ہے دنیا میں آنے کو تھا۔ 10گو کلام دنیا میں تھا اور دنیا اُس کے وسیلے سے پیدا ہوئی توبھی دنیا نے اُسے نہ پہچانا۔ 14کلام انسان بن کر ہمارے درمیان رہائش پذیر ہوا اور ہم نے اُس کے جلال کا مشاہدہ کیا۔ وہ فضل اور سچائی سے معمور تھا اور اُس کا جلال باپ کے اکلوتے فرزند کا سا تھا۔